ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / میڈیاکے ذریعے ڈاکٹرذاکرنائک کی شبیہ خراب کی جارہی ہے:مولانااسرارالحق قاسمی

میڈیاکے ذریعے ڈاکٹرذاکرنائک کی شبیہ خراب کی جارہی ہے:مولانااسرارالحق قاسمی

Tue, 12 Jul 2016 19:31:11  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،12؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اسلامی اسکالر اورمبلغ ڈاکٹر ذاکرنایک کے خلاف کیے جارہے میڈیاٹرائل پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معروف عالمِ دین و ممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی نے آج کہاکہ ڈاکٹرذاکرنایک ایک پرامن مبلغ اور داعی ہیں اوران کے ذریعے سے ہندوستان ہی نہیں دنیابھرکے کئی ملکوں میں اسلام کاتعارف ہورہاہے۔مولاناقاسمی نے کہاکہ وہ گزشتہ بیسیوں سال سے خاص طورسے جدیدتعلیم یافتہ طبقہ کے درمیان اشاعتِ اسلام کاکام کررہے ہیں۔مولانانے کہا کہ ان کے بعض فقہی نظریات سے اختلاف کیاجاسکتاہے،لیکن انھوں نے اپنی تقریروں میں کبھی بھی دہشت گردی یا تشدداور انتہاپسندی کی تلقین نہیں کی،مگرمیڈیانے بنگلہ دیش کے دہشت گردانہ واقعے کے بعدجس طرح ان کیخلاف ٹرائل شروع کردیاہے،یہ نہایت ہی غیرمنصفانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ انھوں نے کہاکہ صرف اس بنیادپرذاکرنایک کوملزم قرارنہیں دیاجاسکتاکہ دہشت گردوں میں سے دوشخص ان کو کوجانتے تھے اور ان کی تقریریں سنتے تھے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس تعلق سے غیر جانبداری اورانصاف کا مظاہرہ کرے اور فرضی الزامات اور نیوزچینلوں کے ذریعے سے پھیلائی گئی الٹی سیدھی باتوں پر دھیان دینے کے بجائے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے۔مولاناقاسمی نے خاص طورسے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے موقع پرمسلکی اختلافات کوبھلاکر اتحاد اورملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں ،انھوں نے کہاکہ جب سے مرکزمیں بی جے پی حکومت آئی ہے،اس نے مسلمانوں کے خلاف گھیراتنگ کرنے کا سلسلہ شروع کررکھاہے اور مختلف بہانوں سے ان کا ناطقہ بندکردینا چاہتی ہے۔ایسے میں ہندوستان بھرکے مسلمانوں کا یہ ملی فریضہ ہے کہ وہ بھرپوراتحاد اور ملی ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مسلمان بھائیوں کے تئیں ہمدردی کا مظاہرہ کریں اوراگر حکومت کسی بھی مسلک ومشرب سے تعلق رکھنے والے عام یاخاص مسلمانوں پرناجائز طریقے سے ہاتھ ڈالتی ہے ،تواس کے خلاف متحدہ طورپرآوازبلندکریں تاکہ وہ کسی بھی بے قصورکے ساتھ ظلم و زیادتی سے گریزکرے۔ 


Share: